16 September 2013 - 17:40
News ID: 5934
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی :
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمھوریہ ڈاکٹر حسن روحانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈروں اور عھدیداروں کے مجمع سے خطاب میں کہا: ہم اس سلسلہ میں کوشاں ہیں کہ علاقہ میں کسی جنگ کا اغاز نہ ہو اور اسلامی جمھوریہ ایران نے جنگ روکنے کے سلسلہ میں اپنی تمام توانائی صرف کردی، ہمارے لئے شام کا مسئلہ اہم ہے ، نیز علاقہ کی ملتیں اور ممالک بھی شام کی بہ نسبت بے توجہ نہیں رہ سکتے ۔
حجت ‌الاسلام والمسلمين ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت ‌الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج منعقد ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے سالانہ اجتماع سے خطاب میں کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بسیج (عوامی فورس) کے شانہ بشانہ، اسلامی جمھوریہ ایران پر تحمیل کی جانے والی جنگ میں اہم کردار ادا کیا ۔


انہوں ںے مزید کہا: سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی دیگر ممالک میں موجود فوج یا مسلح فورس کے مانند نہیں ہے بلکہ سپاہ پاسداران، انقلاب اسلامی ایران کے مدافعین کا مجموعہ ہے اور اس کے پاس اہم سرمایہ موجود ہے جو دیگر مسلح فورسز کے پاس دیکھنے کو ملتا ہے اور وہ اس کی معنویت اور سماجی خدمات کا سرمایہ ہے ۔ 


حجت الاسلام والمسلمین روحانی نے اپنے بیان کے سلسلہ کو اگے بڑھاتے ہوئے کہا: اس کا معنوی سرمایہ یہ ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، حملہ کی شبوں میں حملہ سے قبل مورد نظر علاقہ کے نقشہ پر نگاہ ڈالنے سے پہلے زیارت عاشوراء کی سطروں پر نگاہ ڈالتی ، اور حملہ کا رمز و راز سیکھنے سے پہلے یا زھراء اور یاحسین سیکھتے ۔


انہوں نے مزید کہا: جو چیز سپاہ پاسداران انقلاب سے دشمن کے خوف و وحشت کا سبب ہے وہ ان کے جنگی جہاز، میزائیلیں ، ٹینک اور دیگر جنگی وسائل نہیں ہیں کیوں کہ یہ سب دیگر ممالک کی فوج کے پاس بھی موجود ہیں ، جس چیز نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کا خوف دشمن کے دل میں بیٹھا دیا ہے وہ ان کی معنوی طاقت ہے کیوں کہ ان کا موقف بدر و کربلا کا موقف ہے  ۔


ایران کے صدر جمھوریہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام پورے علاقہ کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور شاید اس کے عالمی اثار بھی موجود ہوں کہا: شام ایک حساس علاقہ ہے ، شام میں صدر جمھوریہ کی تبدیلی یا قبائلی جنگ نہیں بلکہ اس بھی کہیں بالاتر معاملہ ہے ، ہم سبھی کے لئے واضح و روشن کے مغرب نے پورے علاقہ کے لئے پلاننگ بنا رکھی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: لیبیا، مصر ، لبنان ، فلسطین ، عراق اور شام کے حالات کے جائزے نے اس بات کو ثابت کردیا کہ مغرب اسرائیل کی تقویت اور استقامت کو ضعیف کرنے کے درپہ ہے ، شام کا معاملہ ایک عظیم علاقہ کی تقدیر کا معاملہ ہے، یہ معاملہ فقط شام ہی کا نہیں ہے بلکہ حالات پوری دنیا پر اثر انداز ہیں ۔

 

حجت الاسلام والمسلمین روحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ مغرب آج اس غلط سوچ میں مبتلا ہے کہ ایران علاقہ پر فوجی لحاظ سے قبضہ کرنے کے درپہ ہے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران علاقہ پر فوجی لحاظ سے قبضہ نہیں کرنا چاہتا اور اگر آج اسلامی جمہوریہ ایران علاقہ کی بڑی طاقت ہے تو یہ اسلامی انقلاب کی منطق کی وجہ سے ہے۔

 

ایرانی صدر مملکت نے علاقہ میں امن کی برقراری میں سپاہ پاسداران کے موثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سپاہ پاسداران علاقہ میں جارحانہ عزائم کی حامل نہیں ہے بلکہ صلح و سلامتی کی خواہاں تھی اور رہے گی  ۔


انہوں نے کہا : اگر علاقہ سے عالمی سامراجیت کا فوجی خطرہ ہٹ جائے تو علاقہ میں امن و امان قائم ہو جائے گا ، اسلامی جمہوریہ ایران کی منطق جمہوریت، استحکام اور اتحاد و برادری اور دھشت گردی سے مقابلہ کی منطق رہی ہے .


 حجت الاسلام والمسلمین روحانی نے تاکید کی : اسلامی جمھوریہ ایران کے حکام علاقہ سے دھشت گردی کے خاتمہ کی تاکید کرتے ہیں کیوں کہ ایران سب سے زیادہ دہشتگردی اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا شکار رہا ہے۔


انہوں ںے علاقہ میں موجود فوجوں کی حکومتوں سے خطاب میں کہا: آپ علاقہ میں بن بلائے مہمان ہیں، علاقہ خالی کردیں کیوں کی اپ کی موجود علاقہ میں مزید بحرانوں کا سبب ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬