18 September 2013 - 15:01
News ID: 5947
فونت
حرم امام حسین(ع) کے زیر اھتمام؛
رسا نیوز ایجنسی – مرد و عورت مبلغین کربلا معلی کا چوتھا اجلاس حرم امام حسین(ع) کے زیر اھتمام کربلا معلی میں منعقد ہوا ۔
مبلغين کربلا کا چوتھا اجلاس کربلا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرد و عورت مبلغین کربلا معلی کا چوتھا اجلاس «امام حسین علیه السلام راه حق ہیں جسے فقط بابصیرت افراد طے کرسکتے ہیں » حرم امام حسین(ع) کے زیر اھتمام، خاتم الانبیاء ہال حرم مطھر امام حسین(ع) کربلا معلی میں منعقد ہوا ۔


حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ اور حرم امام حسین(ع) کے متولی حجت الاسلام شیخ عبد المهدی کربلائی نے سنی و شیعہ علماء کی شرکت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں کہا:  موجودہ حالات میں مبلغ، ملت اسلامی کے درمیان مختلف مشکلات و مسائل سے روبرو ہیں ، مبلغ اس حال میں ان مشکلات سے روبرو ہے کہ خود ملتیں معتدل اسلام کی خواہاں ہیں جبکہ شدت پسند گروہ دین اسلام کی تضعیف میں مشغول ہیں ۔


انہوں ںے مزید کہا: ضروری ہے کہ مبلغ دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے اگاہ رہیں ، اور دیگر ادیان کے ماننے والوں سے بھی رابطہ قائم کریں ، حرم مطھر حضرت امام حسین(ع) نظریہ اہلبیت (ع) کے سلسلہ میں اجلاس اور فیسٹیول منعقد کو تیار ہے ۔


حرم مطھر حضرت امام حسین(ع) کے ذمہ دار حجت الاسلام شیخ حمزه الفتلاوی نے یاد دہانی کی : یہ اجلاس مرد و عورت مبلغین کو حالیہ مشکلات و مسائل اور دین اسلام کے سلسلہ میں موجود شبہات سے اگاہی کے لئے منعقد کیا گیا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: دوسروں کے تجربات سے استفادہ ، لوگوں کو مسائل سے اگاہ کرنا ، احکام شرعی کی تبیین اور منبر کے ذریعہ تحریک امام حسین (ع) کی ترویج اس اجلاس کے دیگر اھداف میں سے ہیں ۔ 
 

واضح رہے کہ اس اجلاس میں شریک دیگر علمائے کرام اور مبلغین نے تقریریں کی اور تبلیغ کے سلسلہ میں تبادلہ نظر اس اجلاس کے دیگر پروگراموں سے تھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬