28 October 2013 - 14:30
News ID: 6078
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی:
رسا نیوز ایجنسی - مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری نے نشتر پارک کراچی میں عظمت ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات کے مانند جانا ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے نشتر پارک کراچی میں ہونے والی عظمت ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: طالبان نے مذاکرات کے بدلے لاشیں اور دہشتگرد دی نیز قوم کو ان مذاکرات کے نتائج سے اگاہ کیا جائے ؟


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ جب سے حکومت نے مذاکرات کا اعلان کیا ہے کہ ملک میں بم دھماکوں میں اضافہ اور ہر روز لاشوں کے تحفے دیئے جا رہے ہیں کہا: یہ مذاکرات پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام سے دھوکہ ہیں۔


حجت الاسلام شہیدی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قوم کو بتایا جائے کہ طالبان سے مذاکرات کے نتائج کیا ہیں کہا: مذاکرات کے بدلے طالبان نے لاشیں اور دہشتگرد دی؟ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہا: طالبان سے مذاکرات گویا شیطان سے مذاکرات ہیں، جو نہ صرف غیر آئینی ہیں بلکہ غیر قانونی اور پاکستان کے عوام کی توہین ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬