رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے گذشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے قومی امن کنونشن سے خطاب میں کہا: طالبان سن لیں جب تک جان میں جان ہے وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور نہ ہی کسی کی مرضی کا اسلام مسلط کرنے دینگے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پاکستان کا نہیں بلکہ طالبان کا وزیر داخلہ ہے کہا: وزیر داخلہ کنونشن سنٹر میں پروگرام کو روک کر ثابت کر دیا کہ اس ملک میں جمہوری لوگوں کی حکومت نہیں بلکہ طالبان نواز لوگوں کی حکومت ہے ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم سروں پر کفن باندھ کر میلاد کے جلوسوں کیلئے نکلیں گے کہا : جنہوں نے پاک فوج اور سویلینز پر حملے کئے ہم انہیں پاکستانی اور مسلمان نہیں مانتے، طالبان سے مذاکرات پاکستان کی مخالفت کی بنیاد رکھنے کے برابر ہے، طالبان سن لیں جب تک جان میں جان ہے وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی اپنی مرضی کا اسلام مسلط کرنے دیں گے۔
انہوں نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ اگر طالبان سے مذاکرات ہوئے تو ملک گیر دھرنے اور مظاھرے ہوں گے کہا: گذشتہ کئی سالوں سے اسلام آباد میں حضرت بری امام کا عرس نہیں منانے دیا جا رہا، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ عرس کے انتظامات کرے، بصورت دیگر 27 اپریل کو ہم خود عرس کی تقریب منعقد کریں گے۔