‫‫کیٹیگری‬ :
22 July 2014 - 15:03
News ID: 7042
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے معروف شیعہ عالم دین آیت الله مصباح یزدی نے اہل دنیا کی خصوصیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: یہ فقط اپنی فکر میں ہیں اور اگر کسی کی خدمت بھی کرنا چاہیں تو اس میں بھی اپنے منافع کے درپہ ہوتے ہیں ۔
آيت الله مصباح يزدي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے گذشتہ شب حسینہ امام خمینی(ره) قم میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اہل دنیا خود پرست ہوتے ہیں کہا: انسان کو جتنا زیادہ قیامت پر اعتقاد و بھروسہ ہوگا اسی قدر دنیا کی عارضی لذتوں سے صرف نظر کرے گا اور زیادہ تر دوسروں کو نفع پہونچانے کی کوشش کرے گا کیوں کہ اس سے سیکڑوں گنا زیادہ اسے اس دنیا میں ملے گا ۔


انہوں نے دنیا پرستی کو مادہ پرستی کا حصہ جانا اور کہا: ایسے بھی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ قیامت پر ایمان رکھتے ہیں مگر عمل میں بے گانہ ہیں ، عقائد ان کی حیات میں بے اثر رہے ہیں اور شاید اخلاق و اطوار میں کفار اُن سے بہتر ہوں ۔

 

امام خمینی(ره) ریسچرچ اینڈ ایجوکیشن سنٹر کے ذمہ دار نے کہا: یہ افراد اخرت کی بہ نسبت بے فکر ہیں ان کا سارا ہم و غم دنیا ہے ، پورے دن و رات میں شاید ایک بار بھی آخرت کا تذکرہ نہ کریں اور اگر کوئی اس سلسلہ میں کچھ کہے تو تعجب کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو کیوں دوسروں کے اخرت کی پڑی ہے ۔


آیت الله مصباح یزدی نے اہل دنیا کی خصوصیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: یہ فقط اپنی فکر میں ہیں اور اگر کسی کی خدمت بھی کرنا چاہیں تو اس میں بھی اپنے منافع کے درپہ ہوتے ہیں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مومنین ثواب کی غرض سے دوسروں کی خدمت کرتے ہیں کہا: خدا کی محبت کا مزہ چکھنے والے ثواب حاصل کرنا چاہتے ہیں ، یہ لوگ خدا کو مہربان فیاض جانتے ہیں کہ اس کی رحمت سبھی کے شامل حال ہے ، لھذا ان کی نگاہ میں ہر موجود، رحمت خدا کا جلوہ گر ہے ، یہ افراد خدا کے بندوں سے اس لئے محبت کرتے ہیں کہ وہ ان کے محبوب کا اثر ہے ۔


آیت الله مصباح یزدی نے کہا: اس مرتبہ پر پہونچے والے مومنین، جس طرح خود کو قرب کی منزلوں اور بہشت تک پہونچا چاہتے ہیں اسی طرح دوسروں کو بھی اس راستہ کی دعوت دیتے ہیں کیوں کہ ان کے حق میں دلسوز ہیں ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ مومنین حتی حیوانوں کو بھی بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے کہا: یہ حتی چینوٹیوں کو بھی سکون فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور خود سے کہتے ہیں کہ یہ بھی خدا کی مخلوق ہیں انہیں تکلیف دینے کا ہمیں کیا حق ہے ؟ ۔


امام خمینی(ره) ریسچرچ اینڈ ایجوکیشن سنٹر کے ذمہ دار نے یہ کہتے ہوئے کہ البتہ بعض لوگ اس سلسلہ میں افراط وتفریط کے قائل ہیں کہا: ھندو فلاسفی معتقد ہیں کہ کسی بھی حیوان کو نہ مارا جائے اور انہیں ذبح کیا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬