رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله امامی کاشانی نے اس ھفتہ ایران کے دار الحکومت تہران میں ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں اربعین کے موقع پر کربلائے معلی میں 2 کروڑ شیعوں کے عظیم اجتماع کو تحسین برانگیز جانا ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کے تمام مسلمان اہلبیت اطھار علیھم السلام سے خاص عقیدت رکھتے ہیں کہا: عالمی سامراجیت آگاہ رہے کہ دھشت گردوں کو وجود میں لانے کے باوجود ھرگز مقامات مقدسہ تک ان کی رسائی نہیں ہوسکتی کیوں کہ وہ فقط عراقی عوام اور فوج کے مقابل نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا کے شیعہ اس کے محافظ ہیں ۔
تہران کے امام جمعہ نے تاکید کی: عالمی سامراجیت اور دھشت گرد آگاہ رہیں کہ مقامات مقدسہ کی ہلکی سی توہین بھی عالم اسلام کے عکس العمل سے روبرو ہوگی ۔
آیت الله امامی کاشانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مختصر وھابی کروڑوں مسلمانوں کے مقابل کچھ بھی نہیں ہیں کہا: آج عالم اسلام بیدار ہوچکا ہے اور نادانی و حماقتوں کے روبرو قیام کئے ہوئے ہے ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بصیرت انسان کی معرفت میں اضافہ کا سبب ہے کہا: عالم اسلام ماضی سے مختلف دشمن کی سازشوں کے مقابل بیدار ہے ۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے دوہزار نو کے فتنے کی مکمل حمایت کی تھی اور ان کا ھدف اسلامی نظام کو نقصان پہنچانا تھا کہا: ملت ایران نے چھبیس دسمبر دوہزار نو کو سارے ایران میں عظیم مظاہرے کرکے دشمنوں کے سارے اقدامات ناکام بنادئے ۔
تہران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملت ایران دشمنوں کی سازشوں کے مقابل متحد ہے اور دشمن، اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام کو ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچاسکتا کہا : ملت ہمیشہ ہوشیار ہے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بناتی رہتی ہے ۔
انہوں نے ملت ایران کے ایٹمی حقوق کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرا خارجہ کے نام خط بھیجے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران اپنے ایٹمی حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ وہ عالمی قوانین کا پابند ہے ۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حرام ہونے کے بارے میں رہبرانقلاب اسلامی کے فتوے سے ایران کے ایٹمی پروگرام کا پرامن ہونا ثابت ہوجاتا ہے کہا: دنیا پر یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں ، اس کے باوجود اگر ایٹمی مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو اس کے ذمہ دار گروپ 1+5 کے ممالک ہوں گے ۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی عظیم فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان فوجی مشقوں کا پیغام امن و صلح ہے کیونکہ بیرونی ملکوں کا اس علاقے اور ملکوں میں کوئی مقام نہیں ہے ۔
آیت اللہ امامی کاشانی خطیب جمعہ تہران نے عیسائیوں کو حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی ۔