29 August 2015 - 12:41
News ID: 8406
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : بھارتی حکومت کی غیر مدبرانہ حکمت عملی خطے کو خطرناک سمت میں لے کر جا رہی ہے۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے : بھارت پاکستان سے مذاکرات میں قطعی سنجیدہ نہیں ہے۔ کشمیر ایشو پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازع ہے۔ اس پر بات کرنے سے انکار بھارت کی بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا : مذاکرتی عمل کی طرف بھارتی ڈرامائی پیش رفت دراصل اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک ناکام کوشش تھی جو آشکار ہوچکی ہے۔ بھارت کا پاکستان سے مخاصمانہ رویہ اس کی خارجہ پالیسی کا ہمیشہ حصہ رہا ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس نے بیان کیا : مذاکراتی عمل کو بھارت کی طرف سے دانستہ طور پر ڈید لاک کا شکار کیا گیا۔ کشمیر ایشو سے فرار اور مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں بھارتی جارحانہ عزائم کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ بھارتی حکومت کی غیر مدبرانہ حکمت عملی خطے کو خطرناک سمت میں لے کر جا رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا : پاکستان کی طرف سے کشمیر ایشو پر دوٹوک موقف لائق تحسین اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کی ترجمانی ہے۔

انہوں نے بیان کیا : بھارت سے برابری کی سطح پر باوقار انداز میں بات چیت کا آپشن پاکستان کے پاس موجود ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس نے کہا : اگر بھارت کسی طاقت کے زعم میں مبتلا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ ارض پاک کسی گیڈر بھبکی میں نہیں آنے والا۔ ہم ایک مضبوط دفاع اور دنیا کی طاقتور افواج رکھنے والی قوم ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی : دہشت گردی پر بھارت سے مذاکرت کا مقصد ان طاقتوں کی حوصلہ شکنی ہے جو ہندوستانی تائید سے پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف مسلح سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اگر بھارت انہیں لگام نہیں دینا چاہتے تو پاکستان انہیں نکیل ڈالنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬