رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ وفاق المدارس کے نائب صدر حجت الاسلام نیاز حسین نقوی نے جامعۃ المنتظر لاہور میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ قادیانیوں کو کافر قرار دلوانے میں شیعہ سنی سب اکٹھے تھے کہا: پارلیمنٹ کی طرف سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا، ایسا فیصلہ تھا کہ جس سے فتنہ قادیانیت ختم ہوگیا، اب کوئی شخص ایسا نظر نہیں آتا جو کھلے عام نبی ہونے کا دعویٰ کرتا ہو اور مسلمان بھی کہلاتا ہو۔
حجت الاسلام نقوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے بنیادی عقائد میں سے ہے اور پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے آخری نبی ہونے سے انکاری کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں کہا: اس پر تمام اسلامی مسالک کا اتفاق ہے کہ رحمت العالمین کے بعد بھی کسی کو نبی ماننے والا مسلمان نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پارلیمنٹ کے فیصلے نے ختم نبوت کے عقیدے کو آئینی تحفظ فراہم کرکے مسلم ایوان ہونے کا ثبوت فراہم کر دیا کہا: عقیدہ توحید، قرآن مجید آخری کتاب اور قیامت کے دن کی آمد پر یقین مسلمانوں کا مسلمہ عقیدہ ہے، اس سے انحراف ممکن نہیں۔