10 September 2015 - 08:41
News ID: 8436
فونت
ہندوستان کے مسلم علماء و مذہبی رہنما :
رسا نیوز ایجنسی ـ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف فتوے پر دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام ، درگاہ اجمیر شریف اور نظام الدین اولیاء کے گدی نشینوں، ممبئی رضا اکیڈمی، ممبئی جمیعت علماء اور علماء کونسل کے تحت چلنے والے مدارس کے سربراہان نے بھی دستخط کئے ہیں ۔
داعش


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مسلم علماء اور مذہبی رہنماؤں نے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف اپنے فتوے کا اعلان کرتے ہوئے کہا : اسلام، قتل و خونریزی اور مقدسات کی توہین کرنے والا مذہب نہیں ہے ۔

ہندوستان کے مسلم علماء اور مذہبی رہنماؤں نے اس فتوے کو دنیا کے تمام سربراہان مملکت اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو بھی ارسال کیا ہے ۔

مذکورہ فتویٰ ممبئی سے تعلق رکھنے والے عالم محمد منظر حسین اشرفی مصباحی نے دیا، جس کی توثیق ہندوستان کے دیگر علماء نے بھی کردی ہے ۔

معتبر ذرایع ابلاغ کے مطابق داعش کے خلاف فتوے پر ہندوستان کے 1050 مذہی اسکالرز اور علماء نے دستخط کیے ہیں اور یہ پہلی بار ہے کے داعش کے خلاف اتنی بڑی تعداد میں مذہبی رہنماؤں کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا ہے ۔

فتوے پر دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری، درگاہ اجمیر شریف اور نظام الدین اولیاء کے گدی نشینوں، ممبئی رضا اکیڈمی، ممبئی جمیعت علماء اور علماء کونسل کے تحت چلنے والے مدارس کے سربراہان نے دستخط کئے ہیں ۔

داعش کے خلاف ہندوستان کے مسلم علماء نے یہ فتوی ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے کہ جب ایک مدت سے اس دہشت گرد گروہ نے ہندوستان میں جوانوں کو اپنی جانب کھیچنے اور مالی امداد حاصل کرنے کے لئے، پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے ۔

حکومت ہندوستان کی بھی کوشش ہے کہ وہ اس ملک کے مسلمانوں کے درمیان داعش گروہ کے پروپیگنڈوں اور سائبر اسپیس میں اس کے اثر و رسوخ کی روک تھام کرے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬