رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عالمی شعبہ کے ذمہ دار حجت الاسلام سید شفقت حسین شیرازی نے سانحہ مِنٰی پر مذمتی بیان صادر کرتے ہوئے کہا: سعودیوں کے ہاتھ ملت اسلامیہ کے خون سے رنگین ہیں ۔
اس بیان میں آیا ہے : او آئی سی ممبر ممالک سعودی حکومت پر دباؤ ڈالیں اور حج کے امور کو اپنی تحویل میں لیں ، کیونکہ سعودیہ مسلسل کئی سال سے حج کے انتظامی امور میں ناکام رہا ہے نیز موجودہ سعودی حکمرانوں کو بھی اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہئے۔
انہوں نے سانحہ مِنٰی پر سعودی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ان فرعون صفت آل سعود کی نظر میں دنیا اسلام میں قتل ہونے والی انسان ماسوائے اعداد و شمار کے اور کچھ بھی نہیں کہا: سعودی حکمران اپنے علاوہ کسی اور کو انسان شمار ہی نہیں کرتے، ان کے ہاتھ لیبیا، مصر، شام، عراق، بحرین، کویت، افغانستان، یمن اور پاکستان کے مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی دہشتگردی اور خودکش حملہ ہوتا ہے کہ اس میں یا سعودی شہری یا سعودی فنڈڈ تکفیری وہابی ملوث پائے جاتے ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کہا: اس موسم حج کے آغاز میں بھی سینکڑوں حجاج اور خانہ خدا کے مہمان بے گناہ قتل ہوئے اور اب پھر سعودی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں صف ماتم بچھ گئی ۔