07 October 2015 - 14:18
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 8528
فونت
اپنے اہل خانہ کی تلاش میں؛
رسا نیوز ایجنسی - ہندوستان کی وزرات خارجہ نے اپنے اعلانیہ میں سانحہ مِنٰی سے متاثر ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ کو سعودی عرب بھیجے جانے کی خبر دی ۔
مني حادثہ سشما سوارج

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوارج نے سانحہ مِنٰی سے متاثر ہندوستانی حجاج کے اہل خانہ کو سعودی عرب بھیجے جانے کی خبر دی ۔ 


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سانحہ منٰی میں لاپتہ ہونے والے حجاج کے اہل خانہ ان کی تلاش اور ان کی لاشوں کی شناخت کے لئے سعودی عرب جائیں گے کہا: اس سفر میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ بھی ان کے ھمراہ ہوں گے تاکہ لاپتہ ہونے والے ہندوستانی حاجیوں کی صورتحال واضح کی جاسکے ۔ 


 واضح رہے کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے سانحہ منٰی میں اب تک 74 ہندوستانی شہریوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ متعدد ہندوستانی حجاج کرام لاپتہ ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬