08 September 2020 - 08:52
News ID: 443668
فونت
ریاض المسعودی :
عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے کہا کہ امریکی فوج کی عراق میں کوئی ضرورت نہیں ہے پارلیمنٹ کے قانون پر عمل کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں غفلت مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے ریاض المسعودی نے امریکی فوج کے عراق سے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے نکل جانا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ عراقی فوج ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتی ہے ۔ امریکی فوج کی عراق میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ریاض المسعودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے قانون پر عمل کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں غفلت مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬