عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں متعدد دھماکے ہوئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں متعدد دھماکے ہوئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے شمالی بغداد سے ۸۰ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع التاجی فوج اڈے کے قریب ہوئے۔
ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے میں کئی دھماکے ہوئے۔
خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے