01 September 2020 - 10:25
News ID: 443606
فونت
آیت اللہ ابراہیم رئیسی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا : حسینی عزادار ظلم و استبداد کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں اور وہ ظالموں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے 8 شہریور سن 1360 شمسی میں ایرانی وزارت عظمی کے آفس میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشت گرد اور دہشت گردوں کا حامی ملک ہے ۔ اس بم دھماکے میں ایران کے سابق صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم حجۃ الاسلام والمسلمین محمد جواد باہنر شہید ہوگئے تھے۔

آيت اللہ رئيسی نے کہا کہ ایران میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث تمام دہشت گرد امریکہ اور یورپ میں موجود ہیں ، جنکی امریکہ اور یورپی ممالک سرپرستی اور مدد کررہے ہیں۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ نے 17 ہزار ایرانی عوام اور حکام کے قاتلوں کو پناہ دے رکھی ہے امریکہ ایرانی عوام اور حکام کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔

امریکہ نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے بہیمانہ قتل کا اعلانیہ اعتراف بھی کیا ہے جو سرکاری دورے پر عراقی حکومت کے مہمان تھے۔

انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت نے عالمی سطح پر بیداری پیدا کی ہے شہید قاسم سلیمانی کا خون امریکہ کے دامنگير ہو گيا ہے جس کی وجہ سے علاقائی عوام خطے سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں۔

آیت اللہ رئیسی نے نائجیریا میں حسینی عزاداروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حسینی عزاداروں پر ظلم و ستم سے عاشورا تحریک مزيد مضوبط اور مستحکم ہوتی ہے اور حسینی عزادار ظلم و استبداد کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں اور وہ ظالموں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬