رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے ایک تقریب میں اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ مذہب کی بنیاد پر جموں و کشمیر کی عوام کے خلاف جاری تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ مشنز کی تعینات کرے۔
انہوں ںے کہا: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی کشمیر میں ہندوتوا حکمرانوں کے مظالم کے بارے میں 2018ء اور 2019ء میں جاری کی گئی رپورٹس کے تحت، اقوام متحدہ اور او آئی سی فیکٹ فائنڈنگ مشنز مرتب کر اور جرائم میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف کارروائی کریں۔
شہریار آفریدی نے کشمیر میں جاری خونریزی اور مذہبی تشدد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے بارے میں مسلم دنیا کی پراسرار خاموشی افسوسناک جانا اور کہا: اب وقت آگیا ہے پوری دنیا کے مسلمان اس موقع پر کشمیر میں اپنے بھائیوں کے لئے آواز اٹھائیں جو فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں تکلیفیں برداشت کر رہے ہیں۔/