09 May 2016 - 23:03
News ID: 422254
فونت
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بلدیاتی انتخابات میں حزب اللہ کی زبردست کامیابی کی خبر دی ۔
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موصولہ رپورٹ کے مطابق، جنوبی بیروت، بعلبک، ہرمل اور مغربی بقاع کی تقریبا سب ہی نشستیں حزب اللہ کے ترقی و وفاداری گروپ نے حاصل کر لی ہیں ۔


حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہارنے والوں سے فاتح امیدواروں کے ساتھ تعاون کرنے کی تاکید کی ۔


انہوں نے امریکہ سمیت بعض مغربی ملکوں کو اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بابت سخت خبردار کرتے ہوئے کہا : بلدیاتی ادارے لبنانی حکومت کا ایک حصہ ہیں اور اس ملک کے عوام کسی بھی بیرونی طاقت کو اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔


قابل ذکر ہے کہ لبنان کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہفتے کے روز دارالحکومت بیروت اور اس کے نواحی علاقوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬