14 June 2016 - 16:52
News ID: 422385
فونت
جعفریہ الائنس کے سربراہ:
جعفریہ الائنس کے سربراہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں یہ کہتے ہوئے کہ شام میں سیدہ زینب(ع) کے روضے کے گرد دھماکے اسلام دشمنی کی بدترین مثال ہیں کہا: دشمن کی ہزاروں کوششوں کے باوجود یہ روضہ کبھی بھی منہدم نہیں ہوسکتا اس لئے کہ شہزادی واقعہ کربلا سے لیکر اب تک دنیا بھر کے یزیدوں سے برسرپیکار ہیں اور آپ کا جہاد ظلم، جبر اور نفاق کے خلاف آج بھی جاری ہے ۔
روضہ حضرت زینب عباس کمیلی

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس کے سربراہ عباس کمیلی نے اپنے جاری کردہ بیان میں شام میں سیدہ زینب(ع) کے روضے کے گرد دھماکے اسلام دشمنی کی بدترین مثال بتایا ۔

 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ بی بی زینب (س) کے روضہ پر زائرین کی آمد کا سلسلہ شدت سے رواں دواں رہے گا، جو صرف زیارات کرنے ہی نہیں بلکہ روضہ زینب کے دفاع کے لئے بھی پہنچے گا اور اس روضے پر کربلا اور نجف جیسی رونق دنیا کی آنکھوں کو حیران کردے گی کہا: بی بی زینب (س) کا روضہ کربلا و نجف کی طرح دنیا بھر کے زائرین کے لئے عقیدتوں کا مرکز بنا ہوا ہے اور یہ مذموم سازش اس لئے کی گئی کہ زائرین ڈر کر زیارات کا رُخ نہ کریں لیکن منافقین کی یہ سازش ہرگز کامیاب نہیں ہوگی ۔

 

عباس کمیلی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت روضہ بی بی زینب (س) کو ڈھانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی اور اللہ کی مرضی بھی یہی ہے کہا: جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مزارات کو ڈھانے کی سازش اس لئے کامیاب ہوئی کہ اُس وقت محافظین ہوشیار نہیں تھے لیکن اب کربلا، نجف، سامرہ اور کاظمین میں لاکھوں محافظین ہر وقت سروں سے کفن باندھے موجود رہتے ہیں جو دنیا بھر سے پہنچتے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬