21 June 2016 - 17:56
News ID: 422416
فونت
حجت الاسلام سید عمار حکیم:
حجت الاسلام سید عمار حکیم نے شیخ عیسی قاسم کے مسئلے میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ۔
سید عمار حکیم



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے بحرین کے حالیہ حالات پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے عالمی مراکز، اقوام متحدہ اور عرب لیگ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے یوم ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے موقع پر اپنے دفتر میں ہونے والے پروگرام میں کہا کہ عالمی مراکز، اقوام متحدہ اور عرب لیگ آیت الله شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کو روکیں ۔


انہوں نے مزید کہا: بحرینی عالم دین آیت الله شیخ عیسی قاسم نے ھمیشہ بحرین میں صلح آمیز مظاھروں کا تحفظ کیا ہے مگر ہم آج خود ان ہی کی شہریت کو منسوخ کئے جانے کے شاھد ہیں ۔


انہوں نے تاکید کی : کسی کو بھی کسی شہریت منسوخ کرنے کا حق نہیں ہے ، بحرین اور پورے علاقے میں یہ کیسی طور طریقے و گفتگو کا رواج ہوگیا ہے ۔


حجت الاسلام سید عمار حکیم نے جمعیت الوفاق الاسلامی بحرین کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: جمعیت الوفاق الاسلامی بحرین اعتدال پسندی کا نمونہ ہے اور حجت الاسلام شیخ علی سلمان، بحرین میں میانہ رو انسان ہیں ۔

 

مجلس اعلائے اسلام عراق کے سربراہ نے ان لوگوں کا جواب دیتے ہوئے کہ جو بحرین کے داخلی امور میں عراق کی عدم مداخلت کے خواھان ہیں جبکہ خود انہوں نے ۱۳ سال تک عراق کے داخلی مسائل میں مداخلت کی ہے کہا: آج جب ہم بحرین کے ان حالات پر افسوس کا اظھار کررہے ہیں تو کہتے ہیں کہ آپ داخلی مسائل میں مداخلت نہ کریں ۔


حجت الاسلام سید عمار حکیم نے کہا کہ ہمیں، بحرین میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی بہ نسبت افسوس ہے اور امید ہے کہ بحرینی حکمراں اس بحران کی آگ کو ٹھنڈا کرکے بحرین میں سماجی اتحاد کو واپس لانے کی کوشش کریں گے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬