14 July 2016 - 07:33
News ID: 422493
فونت
یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر؛
ہندوستان کے مختلف شہروں میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مسلمانوں کی طرف سے آل سعود کے خلاف وسیع پیمانہ ہر مظاہرہ ہوا ۔
جنت البقیع


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مسلمانوں نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ممبئی، بنارس، لکھنو، حیدرآباد اور دیگرشہروں میں بہت ہی جوش کے ساتھ ریلی میں لوگوں نے شرکت کی اور مظاہروں میں شریک لوگوں نے امریکہ اور آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور انہدام جنت البقیع پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

اور اسی طرح ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں بھی مختلف علاقہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر مارچ کیا اور آل سعود کے ہاتھوں اہلبیت رسول (ع) کی قبروں کو مسمار کیے جانے کی مذمت کی۔ اور امامبارگاہ و حسینیہ و مساجد میں اس غم اندوہ حادثہ کی مناسبت سے مجالس و عزاداری منعقد کی گئی ۔

یوم انہدام کی مناسبت سے ریلی میں مظاہریں نے آل سعود کی طرف سے آئمہ اطہار(ع) کی قبروں کو منہدم کرنے کو اس کی غیر اسلامی اور غیر انسانی ماہیت کو واضح کرنا جانا ہے۔

تمام مسلمانوں نے آل سعود کی اس ناپاک اقدام کو تاریخی کلنک کہا ہے اور جنت البقیع میں آئمہ طاہرین علیھم السلام کے روضوں کو پھر تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬