19 July 2016 - 07:47
News ID: 422518
فونت
بشار اسد:
شام کے صدر نے بیان کیا : ایران اور حزب اللہ لبنان نے شامی عوام اور شامی حکومت کے لئے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں ۔
بشار اسد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے شام کی حکومت اور عوام کی حمایت پر حزب اللہ لبنان اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : ترکی کے صدر اردوغان کو شام کے خلاف معاندانہ اور دہشت گردانہ پالیسیوں کا جواب ترکی کے اندر ہی مل گيا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اردوغان اب اپنے مخالفین کا بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قلع قمع کررہا ہے اس کو سمجھ میں آگئی ہوگی کہ دشمن اور دوست کسے کہتے ہیں ۔

بشار اسد نے کہا : شامی فوج اور اسلامی مزاحمتی گروہوں کو دہشت گردوں پر بڑے پیمانے پر کامیابیاں مل رہی ہیں اور پوری امید ہے کہ تکفیری و وہابی دہشت گردوں کا شام کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ایران اور حزب اللہ لبنان نے شامی عوام اور شامی حکومت کے لئے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں  اور دہشت گردوں کو شکست دینے میں ان کی قربانیاں شام کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بشار اسد نے ترکی کے بحران کی طرف اشارہ کرتےہوئے تاکید کی : ابھی تک معلوم نہیں کہ ترکی میں کیا ہورہا ہے لیکن ایک بات صاف نظر آرہی ہے کہ اردوغان کو اپنے مخالفین کو کچلنے کا بہترین موقع مل گيا ہے اور وہ اپنے مخالفین کا بڑے بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قلع قمع کررہا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں موجودہ صورت حال اور اس ملک میں دہشت گردی پھیلانے اور کسی بھی طرح بشار حکومت کا تختہ پلٹانے کی نا کام کوشش میں اردغان اور اس کی حکومت اسرائیل کے ساتھ سر فہرست رہا ہے اور ترکی ہی کے ذریعہ شام میں دہشت گرد بھیجے جاتے رہے ہیں جو وہاں کی بے گناہ عوام کے ساتھ درندگی کے تمام حدیں توڑ دی اور انسانیت کو پامال کر دیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬