
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے علما کرام کی عزت وعظمت کے حوالے سے وفاق المدارس ال شیعہ پاکستان کے بیان پر تبصرہ کرتے ھوئے کہا : ھم وفاق المدارس کے اس اقدام پر بھر پور تائید کرتے ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : خاص کر استاد العلما حضرت آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی دام ظلہ کا شکریہ ادا کرتے ھیں کہ انہوں نے اس سلسلہ میں اقدام کیا جو عوام کے لئے باعث عبرت ہوگی۔
شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے بیان کیا : یہ حقیقت ھے کہ ان بزرگان کے ایسے ٹھوس موقف سے اب تک قیادت بھی تمام مراحل میں بھرپور کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : اسلام کی سربلندی اور تشیع کی عظمت کے لئے ان بزرگان کی راہنمائی میں ھم سب بھرپور انداز میں جدوجھد جاری رکھیں گے ان کی طول عمر کے لئے ھر وقت دعا گو ھیں اللہ تمام بزرگ علما کرام کا سایہ ملت کے سر پر قائم و دائم رکھے الٰہی آمین ۔