10 August 2016 - 16:51
News ID: 422608
فونت
ڈاکٹر طاہرالقادری:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا : پنجاب کے حکمران اور حکمران جماعت کے ایم پی ایز اور ایم این ایز خود دہشتگردوں کے سہولت کار اور جرائم پیشہ عناصر کے سرپرست ہیں ۔
ڈاکٹر طاہرالقادری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہنگامی نیوز کانفرنس میں کہا : پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں، لیکن یہاں فوجی آپریشن نہیں کیا جا رہا، اگر کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز آپریشن کرسکتی ہے تو پنجاب میں ایسی کون کی چیز مانع ہے، جس کے باعث آپریشن نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : پنجاب کے حکمران اور حکمران جماعت کے ایم پی ایز اور ایم این ایز خود دہشتگردوں کے سہولت کار اور جرائم پیشہ عناصر کے سرپرست ہیں اور ان کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے بیان کیا : پنجاب حکومت نے کالعدم دہشت گرد جماعت لشکر جھنگوی کے ۱۴ بندے خود ہی اس لئے قتل کروا دیئے کہ کہیں فوج نے انہیں تفتیش کیلئے مانگ لیا تو یہ بے نقاب ہوجائیں گے اور ان کا نام سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا : جنوبی پنجاب سے پکڑے جانے والے چھوٹو گینگ کے تعلقات بھی نون لیگ کی ایک اہم شخصیت کے ساتھ ثابت ہوچکے ہیں، اسی طرح پنجاب میں جب کوئی اغواء کار پکڑا جاتا ہے تو اسے پنجاب پولیس کے ہاتھوں مروا دیا جاتا ہے، صرف اس لئے کہ کوئی ایم این اے یا ایم پی اے بے نقاب نہ ہو جائے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا : پنجاب میں جرائم پیشہ اور قاتل حکمران حکومت کر رہے ہیں، فوج کو جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب میں آپریشن کرنا چاہیے، کیوںکہ کے پی کے اور بلوچستان کیلئے دہشتگردوں کو افرادی قوت جنوبی پنجاب سے ہی فراہم کی جا رہی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬