رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ طلباء محاذ اور آئی ایس او کے صدر سید سرفراز نقوی نے اپنے بیان میں کہا: مقدسات اسلامی پر آل سعود کی اجارہ داری اب ختم ہونی چاہئے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اداروں اور جو اس ملک کے مخلصین ہیں انہیں چاہئے کہ عزاداری سید الشہداء کو برپا کرنے میں تعاون کریں، نہ کہ اس کی طرح میں حائل ہوں کہا: عزاداری سید الشہداء اسلام کی بقاء کی ضامن ہے۔ عزاداری سید الشہداء کو محدود کرنے یا اسے روکنے کی کوئی بھی کوشش ہمارے بنیادی عنصر پر حملہ ہوگا، جسے کسی صورت قطعاً برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ عزاداری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ محرم الحرام میں ہمارے مختلف علماء کرام پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان پابندیوں کی ہم شدید ترین مذمت کرتے ہیں کہا: حکومت و انتظامیہ کا یہ کوئی بہتر اقدام نہیں ہے، جس سے کئی طرح کے خدشات جنم لیتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلام کے دشمن یہی چاہتے تھے کہ دنیا اسلام سے خوف کھائے، سعودی عرب نے تکفیری روش و سوچ کی آبیاری کرکے اسلام کا چہرہ مسخ کیا، آج دنیا پر عیاں ہوچکا ہے کہ داعش، القاعدہ جیسے درندہ صفت گروہوں کی سرپرستی اور مسلمانوں کی تکفیر کرنے والی حکومت کون سی ہے کہا: پیروان اہلبیت علیھم السلام کا زندگی کے ہر دور میں یہ شیوہ رہا ہے کہ ظلم اور ظالم کے خلاف ہمیشہ میدان میں حاضر رہے، اہلبیت علیھم السلام نے ہمیں ظلم کے خلاف قیام کی تعلیم دی، اپنے عمل سے بتایا ظالم چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اسکے سامنے حق بات کہنا لازم ہے۔
نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ محرم الحرم میں آئی ایس او اپنی سابقہ روایات کے مطابق جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی اور اس حوالے سے شعبہ اسکاؤٹنگ مسلسل سرگرم ہے کہا: مجلس وحدت مسلمین نے عزاداری سید الشہداء کے تحفظ کیلئے بہترین انداز میں آواز بلند کی ہے، جو کہ قابل تحسین اور لائق ستائش ہے۔ ہمارا موقف بھی یہی ہے کہ علماء پر لگائی گئی پابندیاں سراسر عدالت و انصاف کے منافی ہیں، جن کو ختم کیا جائے، ہم ان پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا: شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے، چیکنگ کے نظام کو فعال رکھنے، فرسٹ ایڈ، جلوس کے راستوں میں نظم و ضبط اور مجالس عزا کے مقامات کی دیکھ بھال کے حوالے سے امامیہ اسکاؤٹس نوجوانوں کو باقاعدہ تربیت دے رے ہیں۔ اس کے علاوہ جلوسہائے عزا کے دوران نماز باجماعت کا اہتمام و انتظام آئی ایس او گذشتہ کئی برسوں سے یقینی بنا رہی ہے۔ ان شاء اللہ اسے بھرپور انداز میں کریں گے۔ اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر سٹالز لگائیں۔
نقوی نے مزید کہا: مقصد امام حسین (ع) کو زندہ رکھنا عزاداری کا بنیادی ہدف ہے، جسے حقیقی معنوں میں لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔/۹۸۸/ن۸۴۰