03 October 2016 - 10:34
News ID: 423608
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے حوزہ علمیہ میں اسٹریٹیجیک ریسرچ سینٹر کے قیام اور حوزہ کے نظام میں اصلاحات کی منصوبہ بندی پر زور دیا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی ایران کی ایرانی حوزات علمیہ کے وفد سے ملاقات

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کو پورے ایران کے دینی تعلیم کے مراکز یا حوزہ ہائے علمیہ  کی اعلی کونسل کے ارکان سے ملاقات میں حوزہ علمیہ کو اسلامی حکومت کا ناقابل تفکیک اور اٹوٹ حصہ ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا : معاشرے اور لوگوں کی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں اسلامی احکام اور تعلیمات کو عام کرنے کے لئے اسلامی حکومت، ایک پرمغز، صاحب علم، خلاّق اور عصری مسائل سے پوری طرح آشنا حوزہ علمیہ کی محتاج ہے ۔

آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا : موجودہ صورت حال میں حوزہ علمیہ کی ایک بنیادی ضرورت حوزہ کے نظام میں اصلاحی پروگرام کی تدوین اور اس کے لئے طویل المیعاد اور دقیق منصوبہ بندی ہے ۔

آپ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مختلف میدانوں منجملہ تعلیم و ریسرچ اور مینیجمنٹ نیز انتظامی شعبوں میں مہارت پیدا کرنے جیسے میدانوں میں حوزہ علمیہ کی منصوبہ بندی، اسلامی حکومت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے مقصد سے ہونی چاہئے فرمایا : حوزہ علمیہ، اسلامی حکم کے نفاذ  کا پشتپناہ ہے ، بنابریں اگر اسلامی حکومت کسی اسلامی حکم کو اچھی طرح نافذ اور اس پر عمل کرتی ہے تو حوزہ علمیہ کو چاہئے کہ پوری قوت کے ساتھ اس کی حمایت کرے اور اگر کہیں حکومت سے  کوتاہی یا غلطی ہو رہی ہے تو اس پر اس کو متوجہ کرے ۔

آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے حوزہ علمیہ کے لئے ایک طویل المیعاد پروگرام کو انتہائی ضروری قراردیا اور فرمایا : اس منصوبہ بندی میں اہداف و مقاصد پوری طرح واضح ہوں اور یہ منصوبہ ایسا ہونا چاہئے کہ کمیت اور کیفیت کے اعتبار سے اس کا جائزہ بھی لیا جاسکے اور ضرورت کے وقت اس میں ترمیم بھی کی جا سکے ۔

آپ نے فرمایا : ضرورت اس بات کی ہے کہ حوزہ علمیہ کے  باصلاحیت علماء، عمائدین اور دانشوروں پر مشتمل ایک اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر قائم کیا جائے جہاں حوزہ میں تبدیلی اور اصلاحات کا پروگرام تدوین اور دیگر منصوبے تیار کئے جائیں ۔

رہبر انقلاب نے دینی طلباء کے درمیان قرآن کریم کے مختلف علوم  کو عام کرنے اور ممتاز اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل طلباء کی شناخت، طلبا میں مطالعے کی ترویج خاص طور پر تاریخ و تفسیر کے مطالعے کو رواج دینے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا : قلم اور منبر سے تبلیغ کرنے والے مبلغین اور ساتھ ہی سائبر اسپیس کے مبلغین کی تربیت بھی ایسے امور ہیں کہ جن پر حوزہ ہائے علمیہ کو خاص توجہ دینی ہو گی ۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬