05 October 2016 - 10:25
News ID: 423643
فونت
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما:
قومی اسمبلی کے ممبرحمزہ شہباز نے اپنی ہدایت میں محرم کے جلوس کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی دی جانے کی تاکید کی ۔
حمزہ شہباز

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی کے ممبرحمزہ شہباز نے لاہور میں اعلی سطحی اجلاس میں محرم کے جلوس کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی فراھم کئے جانے کی تاکید کی ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا: عاشورہ تمام مسلمانوں کیلئے انتہائی احترام، ادب اور درد کا حامل ہے اور اس دن کی عزت و توقیر ہم سب کیلئے یکساں اہمیت رکھتی ہے انتظامیہ اور پولیس حکام کو کہا: وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عاشورہ کے جلوسوں کی جدید کیمروں سے مانیٹرنگ سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متعلقہ محکموں کو 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس کیلئے آن بورڈ لیا جائے۔

 پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما نے یہ کہتے ہوئے کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام ادارے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں، جلوس کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی اور ہر ممکن سہولت بہم پہنچائی جائے کہا : سرحدوں پر کشیدگی کے باعث امن دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور جلوسوں کے شرکاء کی سخت تلاشی اور نگرانی یقینی بنائی جائے اسی طرح 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کی نگرانی کیلئے تمام محکمے بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے عاشورہ کو تمام مسلمانوں کیلئے انتہائی احترام، ادب اور درد کا حامل بتایا اور کہا: اس دن کی عزت و توقیر ہم سب کیلئے یکساں اہمیت رکھتی ہے، حکومت 10 محرم الحرام تک بالخصوص شام کے اوقات میں بجلی کی کم سے کم لوڈشیڈنگ کا جائزہ لے گی۔ اسی طرح واپڈا اور پی ایچ اے حکام جلوس کے روٹ پر اپنی ذمہ داریاں جلد ازجلد مکمل کریں۔

حمزہ شہباز نے مسلم لیگ(ن) کی طرف سے عاشورہ کیلئے سیاسی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا اور کہا: یہ کمیٹی انتظامیہ سے مل کر عاشورہ کے معاملات پر دو طرفہ رابطوں اور انتظامی امور کی نگرانی کرے گی اسی طرح بلدیاتی چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی اپنے اپنے علاقوں میں 10 محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے مکمل تعاون کریں گے ۔

اجلاس میں ڈی سی او لاہور محمد عثمان، سی سی پی او امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے عاشورہ کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق اس سال بھی عاشورہ بخیر و بخوبی گزرے گا۔

آغا شاہ حسین، خواجہ بشارت حسین، خواجہ میثم عباس، توقیر بابا، علامہ مشتاق حسین جعفری اور حافظ کاظم رضا نقوی نے پنجاب حکومت بالخصوص لاہور کی ضلعی انتظامیہ و پولیس کی طرف سے کئے جانے والے تعاون کو سراہا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا : وطن عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے فروغ کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہیے۔

مسلم لیگ(ن) کی طرف سے وسیم قادر، سید توصیف شاہ اور کبیر تاج نے یقین دلایا : مقامی سطح پر تمام انتظامات مکمل ہیں، امن کمیٹیاں اپنا موثر کردار ادا کر رہی ہے اور ضروری امور باہمی صلاح مشورے اور اتفاق رائے کیساتھ طے کئے جا رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬