05 October 2016 - 12:24
News ID: 423651
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کی ۱۹ رکنی عزاداری کمیٹی کا اعلان کیا گیا ۔
سید سبطین حیدر سبزواری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری کی سربراہی میں صوبے بھر سے شخصیات پر مشتمل 19 رکنی عزاداری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوس ہائے عزا کے حوالے سے معاملات کی نگرانی کرے گی ۔

کمیٹی میں مولانا موسٰی رضا جسکانی راجن پور، مولانا اشتیاق حسین کاظمی گجرات اور مولانا حافظ کاظم رضا نقوی لاہور نائب سربراہ ہوں گے، جبکہ علامہ مشتاق حسین ہمدانی راولپنڈی، بابر زمان رحیم یار خان، ملتان سے ایم ایچ نقوی، فضل عباس، بشارت عباس قریشی، لاہور سے مولانا حسن رضا قمی، مولانا یعقوب رضا حیدری، پروفیسر ذوالفقار حیدر، انتظار عباس نقوی، جبکہ مولانا احسان علی اتحادی مظفر گڑھ، حاجی اظہر عباس جھنگ، مولانا محمد شاہ سرگودھا، مولانا سید عباس رضا نقوی چنیوٹ، الطاف کاظمی گجرات، سید ساجد حسین نقوی ساہیوال سے کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

ایس یو سی پنجاب کے صوبائی صدر نے ممبران کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ رابطوں میں رہیں اور کسی قسم کی مشکل کی صورت میں صوبائی دفتر لاہور اور مرکزی دفتر راولپنڈی میں اطلاع کی جائے، جلوس ہائے عزا اور مجالس کے لئے ہر جگہ شیعہ رضاکار کام کریں، ہمیں اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔

یہ کمیٹی بانیان مجالس اور لائسنداران سے رابطہ رکھے گی اور کسی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اقدامات تجویز کرے گی اور ضلعی انتظامیہ سے مربوط رہے گی۔

حجت الاسلام سبزواری نے ممبران کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ رابطوں میں رہیں اور کسی قسم کی مشکل کی صورت میں صوبائی دفتر لاہور اور مرکزی دفت راولپنڈی میں اطلاع کی جائے۔

انہوں نے کہا : جلوس ہائے عزا اور مجالس کے لئے ہر جگہ شیعہ رضاکار کام کریں۔ ہمیں اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬