12 October 2016 - 22:50
News ID: 423791
فونت
عبدالملک الحوثی:
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے سعودی عرب کو عالم اسلام میں نفاق کا سرخیل قرار دیا ہے۔
عبد الملک الحوثي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت صنعا میں عزاداری سید الشہدا کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کی شیطانی حکومت نے عالم اسلام میں نفاق پھیلانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ امریکہ کی پٹھو سعودی حکومت عالم اسلام کی جڑیں کاٹ رہی ہے اور دین کے نام پر دین کے خلاف برسر پیکار ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم ظالموں کے ظلم کو قبول کرکے، اپنے دین و دنیا کا ہرگز سودا نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب آج یمنی عوام سے جو بات منوا چاہتا ہے وہ وہی چیز جو یزید عالم اسلام سے منوانا چاہتا تھا۔

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ یمن کے عوام اس کی غلامی اور ظلم و ستم کو قبول کرلیں۔ انہوں نے صنعا میں مجلس ترحیم پر سعودی بمباری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کا یہ پہلا جرم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم کے بعد امریکہ نے خود کو اس جرم سے بری الذمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

سید عبدالملک الحوثی نے افغانستان اور عراق پر امریکی لشکرکشی پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ امریکہ خود کو دنیا بھر کی اقوام کا نجات دہندہ بنا کر پیش کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ صنعا میں مجلس ترحیم پر حملہ انتہائی ہولناک اور انسانی اقدار کا قتل تھا اور ہم نے اس کا ترکی بہ ترکی جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۱۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬