رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ بصرہ میں آیت الله سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام شیخ محمد فلک نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا عراق اور دیگر ممالک کے حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے کہ اس جنگ و خونریزی کو تیسری عالمی جنگ کا مقدمہ بتایا ۔
انہوں نے مزید کہا: روس ، امریکا اور علاقے کے دیگر ممالک کو شام میں مداخلت سے پرھیز کی دعوت دے رہا ہے اور ترکی بھی ایسے حالات میں اپنے پڑوسی ممالک سے روابط خراب کرنے میں مصروف ہے جب شمالی کوریا اسے دھمکیاں دے رہا ہے ، علاقے کے ممالک کے یہ حالات ایک حقیقت ہیں ، اور وہ کچھ اس طرح ہیں کہ ہم مستقبل کے سلسلے میں کوئی ںظریہ قائم نہیں کرسکتے ۔
صوبہ بصرہ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے نے واضح طور سے کہا : علاقے کے ممالک میں موجود نا امنی کے حوالے سے موصول ہونے والی مختلف اخبارات کی بنیادوں پر عراق کو ھر قسم کے حالات سے نپٹنے کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔
انہوں نے خطبہ جمعہ کے آخر میں کہا: ترکی سرزمین عراق میں اپنے فوجیوں کو رکھ کر فتنہ پھلانا چاہتا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۴۰