رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی تہران سے رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تہران میں منعقد ہوا، کہا: آپ ایک لمحہ بھی امریکا کی دشمنی سے غافل نہ ہوں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سید الشهداء حضرت امام حسین (ع) نے انسانوں کو ظالموں اور منافقوں کے ظلم کے خلاف استقامت و ایستادگی کا درس دیا کہا: حضرت امام حسین (ع) نے الھی تدبیروں کے ذریعہ یزید کے سامراجی نظام حکومت کا تختہ پلٹ کر رکھ دیا ۔
انہوں نے ملک میں امریکی اثر و رسوخ کم کرنے کے لئے مناسب پروگرام بنائے جانے کی تاکید کی اور کہا: حکام اور مسئولین اپنے اندر خود اعتمادی لائیں اور اس بات کو بخوبی اپنے ذھنوں میں بیٹھا لیں کہ امریکا سے مذاکرے اور سمجوتھے کے ذریعہ ملک کی مشکلات حل نہ ہوں گی ۔
آیت الله موحدی کرمانی نے کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا کی جنایتوں کے سلسلہ میں کچھ کتابیں موجود ہیں، انہیں اسکولوں، ہائی اسکولوں اور یونیورسٹیز میں کیوں نہیں پڑھایا جاتا ، کیوں ہمارے بچے ابتداء ہی سے اس امریکی دشمنی کی کے سلسلہ میں آگاہ نہیں ہوتے اور کیوں انہیں اپنا درجہ اول کا دشمن شمار نہیں کرتے ، یقینا یہ بہت افسوس کا مقام ہے ۔
انہوں نے کہا: کیا رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ خامنہ ای کا اس طرح درد دل کرنا اچھا لگتا ہے ، کیوں اس سلسلے میں اقدامات نہیں ہو رہے ہیں ، کیا یہ اسلامی حکومت نہیں ہے ، امریکا اسلام کا صف اول کا دشمن ہے کہ ان باتوں سے ہمارے بچوں کو آگاہ کیا جانا بہت ضروری ہے ۔
آیت الله موحدی کرمانی نے مزید کہا: میں اس مائک سے اعلان کر رہا ہوں کہ ہم امریکا کے مقابل قیام کرسکتے ہیں ، امریکا کی طاقت کو توڑنے کی توانائی رکھتے ہیں اور امریکا کو دنیا کی نگاہ میں منفور بنا سکتے ہیں ، امام خمینی (ره) نے بارہا و بارہا تاکید کی تھی کہ رضا شاہ پہلوی کی جنایتوں کو منبروں سے بیان کریں تاکہ شاہ کی نفرت لوگوں کے دلوں میں بیٹھ جائے ، لوگوں کے دلوں میں شاہ کی نفرت اس کا تختہ حکومت پلٹ کر رکھ دے گی ، امریکا کا حال بھی ایسا ہی ہوگا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر امریکا کی جنایتیں لوگوں کے سامنے آجائیں اور عوام سے اس مطلع ہوجائے کہ اس نے کس قدر ظلم و زیادتی کی ہے کہا: خوش قسمتی سے ان دنوں امریکی صدر جمھوریہ کے امیدوار خود اپنی زبانوں سے امریکا کی جنایتیں بیان کر رہے ہیں ۔
آیت الله موحدی کرمانی نے فرمایا : امام خمینی نے فرمایا تھا کہ جتنا بھی چلا سکتے ہوئے کہ امریکا کے اوپر کے چلائے اور رھبر انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ اگر آپ دنیا کو امریکا کی جنایتوں سے آگاہ کریں گے تو لوگ یقینا اس بات کو سوچنے پر مجبور ہوں گے کہ انہوں نے کس سے اپنا دل لگا ہے اور علاقے کے سامراجی ممالک بھی اس بات کو بخوبی سمجھ جائیں گے انہیں امریکا سے کچھ بھی نہیں ملے گا ۔
انہوں نے کہا : امریکا ایک وعدہ خلاف ملک ہے ، آج وعدہ کرے گا اور کل وعدہ خلافی ، امریکا ایک طرف پابندیاں ہٹانے کا وعدہ کرتا ہے اور دوسری جانب نہ فقط پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں بلکہ ان پابندیوں میں اضافہ بھی ہوجاتا، دنیا جان لے کہ امریکا کی طنیت کچھ اس طرح کی ہے ۔
تہران کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ تین نومبر سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن کے موقع پر ایرانی عوام کے امریکا مخالف مظاہروں اور ریلیوں نے واشنگٹن کو مایوس کردیا ہے کہا : امریکا سے ایرانی عوام کی نفرت و بیزاری دینی اور اخلاقی دونوں پہلوؤں کی حامل ہے ۔
انہوں نے کہا: ہم نے گذشتہ 38 سال میں ثابت کردیا ہے کہ ایران کو امریکہ کی کوئی ضرورت نہیں ۔ امریکہ جھوٹا ، مکار اور دھوکے باز ہے، امریکہ کی دنیا میں کوئی عزت و توقیر نہیں ہے امریکہ مردہ باد کا نعرہ آج ایرانی سرحدوں سے نکل کر عالمی سطح پر پھیل گيا ہے اور آج دنیا بھر میں امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا : اس دور میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک یزیدی کردار ادا کررہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران حسینی کردار پرعمل کر کے اس دور کے يزیدیوں کا مقابلہ کررہا ہے، یقینا اس دور کے یزیدیوں کی بھی حسینیوں کے ہاتھوں شکست یقینی ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۸۴۵