‫‫کیٹیگری‬ :
05 November 2016 - 14:22
News ID: 424277
فونت
سرزمین قم ایران کے نامور مرجع تقلید حضرت آیت الله علوی گرگانی نے طلاب کو نصیحتیں کرتے ہوئے انہیں باعمل عالم دین بننے تاکید کی ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے مشھور و معروف مرجع تقلید حضرت آیت الله علوی گرگانی نے آج ظھر کے وقت مدرسہ بقیۃ الله آعظم (عج) قم کے طلاب سے ملاقات میں علم کو انسان کے بدن سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا: انسان کا بدن بغیر لباس کے قابل دید نہیں ہوتا مگر لباس پہننے کے بعد انسان با وقار ہوجاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: روایات کی رو سے ہم علم کو وقار اور بردباری سے زینت دیں کیوں کہ یہ دونوں سعادتوں تک پہونچنے میں دو پر اور بازو کے مانند ہیں ، یہ دونوں پر اور بازو انسان کو کمالات کی بلندی تک لے جانے میں مددگار ہیں ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علماء اور طلاب کا معاشرے میں بلند مرتبہ اور مقام ہے کہا: جوان طلاب ، ذی طلبگی اور علماء کی شان و منزلت کو حفظ کریں نیز لوگوں کے درمیان وقار و متانت کے ساتھ حاضر ہوں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عوام علماء کو اپنا آئڈیل سمجھتی ہے کہا: ہم ہمیشہ اس بات پر توجہ رکھیں کہ طلاب کی حرکتوں پر لوگوں کی دقیق نگاہیں ہوتی ہیں ، ھرگز ایسی باتیں نہ کریں جس پر خود عمل نہیں کرتے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے کہا: حوزہ علمیہ اور دینی مدارس میں تعداد کے لحاظ سے طلاب بہت ہیں مگر ہم کوشش کریں کہ ان کے درمیان پڑھے لکھے اور با صلاحیت بھی زیادہ ہوں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۹۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬