05 November 2016 - 09:00
News ID: 424274
فونت
راغب نعیمی:
جامعہ نعیمیہ پاکستان کے ناظم اعلی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلام میں نحوست اور بدشگونی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
 راغب نعیمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اور جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دین حنیف ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جوکہ جہالت سے مبرا اور دلائل و براہین سے مزین ہے، دین اسلام میں خرافات کی کوئی جگہ نہیں، اسلام تعلیمات میں کوئی دن، مہینہ، قطعاً منحوس نہیں، منحوس تو انسان کے اپنے اعمال ہوتے ہیں اور انہی پر خیروشر کا دارومدار ہے، بحیثیت مسلمان ہمیں رسومات اور خرافات سے بچتے ہوئے نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے اسلامی طریقوں کے مطابق اپنی زندگی گزارنا ہوگی۔

انہوں نے کہا:‌ نحوست اور بدشگونی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، توہم پرستی ایمان کمزور ہونے علامت، نفع و نقصان کا مالک اللہ تعالی کی ہی ذات ہے، نبی کریمؐ نے فرمایا کہ نحوست، بدشگونی اور شیطانی گرفت کے اثرات کوئی حیثیت نہیں رکھتے، بدشگونی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے مزید کہا : دین حنیف ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جوکہ جہالت سے مبرا اور دلائل و براہین سے مزین ہے، دین اسلام میں خرافات کی کوئی جگہ نہیں، اسلام تعلیمات میں کوئی دن، مہینہ، قطعاً منحوس نہیں، منحوس تو انسان کے اپنے اعمال ہوتے ہیں اور انہی پر خیروشر کا دارومدار ہے، بحیثیت مسلمان ہمیں رسومات اور خرافات سے بچتے ہوئے نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے اسلامی طریقوں کے مطابق اپنی زندگی گزارنا ہوگی کیونکہ انسان کی حقیقی کامیابی محسن انسانیت کے اسوۂ حسنہ کی کامل پیروی میں مضمر ہے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬