05 November 2016 - 23:10
News ID: 424282
فونت
پاکستان کی شیعہ تنظیموں نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کو تکفیری قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
گرفتار

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی شیعہ تنظیموں نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : حکومت پاکستان نے تکفیری دہشت گردوں کو خوش کرنے کی سازش پر عمل شروع کردیا ہے۔

فیصل رضا عابدی کے سیکڑوں حامیوں نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا : سابق سینیٹر کو دہرے قتل کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دہشت گرد ملک بھر میں دنداناتے پھر رہے ہیں۔

دوسری جانب شیعہ تنظیموں اور شیعہ شہداء بشمول شہید خرم ذکی اور شہید عسکری رضا کے ورثاء نے حکومت اور پولیس افسران سے سوال کیا ہے : شیعہ مقتولین کے قتل میں نامزد تکفیری دہشت گردوں بشمول اورنگزیب فاروقی کو تاحال گرفتار کیوں نہیں کیا جاسکا ہے؟

مجلس وحدت مسلمین نے بھی سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز پٹیل پاڑہ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دو کارکن ہلاک ہوگئے تھے۔

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو مذکورہ واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

یہ گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی جب پاکستان کے وزیر داخلہ نے گزشتہ دنوں بعض کالعدم تکفیری گروہوں کے لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔ جبکہ اسلام آباد میں ایک کالعدم تنظیم کو کھلے عام جلسہ کرنے کی بھی اجازت دی تھی۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬