05 November 2016 - 23:30
News ID: 424286
فونت
سید ناصر عباس شیرازی:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا ایک مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ محب وطن فیصل رضا عابدی کی شرمناک انداز سے کی گئی گرفتاری افسوسناک و قابل مذمت ہے۔
فیصل رضا عابدی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ معروف سماجی رہنما، وطن دوست، اتحاد بین المسلمین کے داعی فیصل رضا عابدی کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی ایماء پر محب وطن فیصل رضا عابدی کی شرمناک انداز سے کی گئی گرفتاری افسوسناک و قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا : سید فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے سندھ حکومت نے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی ہے۔ دہشتگردوں کی خواہشات کو بنیاد بنا کر فیصل رضا عابدی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ناصر شیرازی نے محرم الحرام میں شیعہ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آغاز ایام عزاء سے اب تک 13 اہل تشیع مرد، خواتین اور معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن دہشت گرد اور انکے سرپرست سندھ حکومت کے تحفظ میں آزاد گھوم رہے ہیں، اب تک کسی دہشتگرد کی گرفتاری نہ ہونا وزیراعلٰی اور گورنر سندھ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی ہے۔

انہوں نے فیصل رضا عابدی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر رہائی عمل میں نہیں لائی گئی تو وزیراعلٰی ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬