05 November 2016 - 23:35
News ID: 424285
فونت
ایران اور عالمی نیوکلیائی تحقیقاتی ادارے آئی ٹر (ITER) نے باہمی تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کردیئے ہیں۔
ایران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور آئی ٹر کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کی تقریب تہران میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے جوہری توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی اور آئی ٹر کے سربراہ برنارڈ بیگوٹ بھی موجود تھے۔ سمجھوتے پر دستخط کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے امید ظاہر کی کہ رواں سال کے اختتام تک ایران کو آئی ٹر کی مکمل رکنیت دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سمجھوتے کے تحت فریقین نے معلومات خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ نیوکلیئر فیوژن کا منصوبہ انتہائی اہم ہے اور اس پر ایوان صدر کی نگرانی میں عملدرآمد کیا جارہا ہے۔آئی ٹر کے ڈائریکٹر برنارڈ بیگوٹ نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو نیوکلیئر فیوژن کے شعبے میں گہرا تجربہ ہے اور تہران نیوکلیئر فیوژن کے عالمی منصوبے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل تھرمونیوکلیئر ایکسپیریمنٹل ری ایکٹر، نیوکلیئر فیوژن کا ایک عالمی منصوبہ ہے جس میں دنیا کے اہم ایٹمی ممالک شریک ہیں۔اس منصوبے کا مقصد دنیا کو آلودگی سے پاک اور سستی بجلی پیدا کرنے کی غرض سے جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجیوں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کرنا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬