کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت ، کسی بھی بیرونی خطرے کا بھرپور مقابلہ کرے گی -
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹیبریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ آج ایران کی مسلح افواج کی دفاعی طاقت، اس حد تک ہے کہ دشمن کے ہر حملے کا دنداں شکن جواب دے سکتی ہے-
جنرل سلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور حقیقی اسلام کے اقدار اور کارناموں کا دفاع اور اس کی حفاظت، ایران کی مسلح افواج کی دفاعی طاقت کی اہم ذمہ داریوں میں سے ہے کہا کہ کوئی بھی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی آپشن استعمال کرنے کی جرات نہیں رکھتا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے