05 November 2016 - 23:14
News ID: 424283
فونت
دہشت گردوں نے شمالی شام کے شہر حلب کے مختلف علاقوں پر جارحانہ حملہ کر کے دسیوں عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا -
حلب


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت سے ایسوشی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ، شام میں نام نہاد ہیومن رائٹس آبزر ویٹری گروپ نے، جو شام کی حکومت کا مخالف ہے ، اعلان کیا ہے کہ شہر حلب کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے مارٹر گولوں اور راکٹوں سے حملہ کے نتیجے میں کم از کم چوہتر عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں پچیس بچے بھی شامل ہیں ۔ اس حملے میں بہت سے افراد زخمی بھی ہوگئے-

شام کی حکومت نے ان علاقوں کے عوام سے کہا تھا کہ وہ یہ علاقے چھوڑ کر چلے جائیں لیکن دہشت گرد گروہ انہیں وہاں سے نکلنے نہیں دے رہے ہیں اور ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں- ایک اور رپورٹ یہ ہے کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے، حلب الجدیدہ اور جمعیت الرواد علاقوں میں دہشت گردوں کا بہت بڑا حملہ ناکام بنا دیا ہے -

در ایں اثنا شام کے حکومت مخالفین کے میڈیا نے آج اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ جیش التحریر کا سرغنہ، جو حلب میں زخمی ہوگیا تھا ،ترکی کے ایک ہسپتال میں ہلاک ہوگیا ہے-

لبنان کی النشرہ ویب سائٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ روسی فوج کی ایک بڑی تعداد ، دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے شہر حلب اور اس شہر کے مغربی محاذوں پر تعینات ہوگئی ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬