رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صدر جمھوریہ صدر فواد معصوم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا : فواد معصوم نے پیر کو بغداد میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل میروسلاو جنکا سے ملاقات میں ملک کے سیاسی و سیکورٹی مسائل اور قومی آشتی کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں گفتگو کی ہے ۔
عراقی صدر نے اس ملاقات میں عراق اور اقوام متحدہ کے تعلقات کی اہمیت اورخاص طور سے انسان دوستانہ امداد کے حوالے سے عراق اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کوبڑھانے اور اسے مضبوط بنانے پر تاکید کی ۔
اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اس ملاقات میں کہا : ان کے دورہ عراق کا مقصد، اقوام متحدہ کی جانب سے داعش دہشت گردہ گروہ کے خلاف جنگ میں ملت عراق اوراس ملک کے پناہ گزینوں کی انسان دوستان حمایت کا اعلان کرنا ہے ۔
عراقی عوام اور فوج اس وقت پوری دنیا کی جانب سے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف پراکسی وار میں مصروف ہے اور اس ملک کی حمایت عالمی امن و سلامتی کی حفاظت کے ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی ذاتی ذمہ داری ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۵