04 January 2017 - 11:25
News ID: 425480
فونت
اقوام متحدہ میں عراقی مندوب نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر عراقی عوام میں اختلاف پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔
اقوام متحدہ میں عراقی مندوب

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد جن کے پاؤں اب عراق سے اکھڑ چکے ہیں اب عراقی عوام کے اندر خوف و وحشت اور تفرقہ ڈالنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں-

عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش نے پیر کو بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد عراقی عوام حکام اور مختلف گروہوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنا ہے بغداد کے مختلف  علاقوں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کے ساتھ ساتھ عراقی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں ایک تیل پائپ لائن کو بھی دہشت گردوں نے دھماکے سے اڑا دیا تھا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬