06 January 2017 - 22:14
News ID: 425530
فونت
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مشرقی موصل کے چند دیگر محلّوں کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں -
موصل


رسا نیوز ایجنسی کی العالم  سے رپورٹ کے مطابق، الکرامہ ، القدس  اور الصناعی محلّوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے بعد عراقی فوج نے جمعے سے مشرقی موصل کے محلّوں کو آزاد کرانے کی کارروائیاں شروع کردی ہیں - دہشت گردی کے خلاف جنگ کے آپریشنل کمانڈر معن الاسدی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کارروائیوں میں اب تک داعش کے چھے دہشت گرد وں کو ہلاک اور دو کاروں کو جن میں بم نصب تھے تباہ کیا جا چکا ہے- یہ پیشقدمی المثنی محلّے کو آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حاصل ہوئی ہے-

جنوب مشرقی موصل میں کہ جہاں عراق کی فیڈرل پولیس اور فوج کی نویں بٹالین بھی موجود ہے، داعش کے آخری ٹھکانے الوحدہ محلّے میں دہشت گردوں کا محاصرہ تنگ کرنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں -

دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ عراقی فوج نے شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے دوتہائی علاقے کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور اس وقت وہ شہر موصل کے اندر دہشت گردوں کے ساتھ برسرپیکار ہے - /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬