18 January 2017 - 15:42
News ID: 425759
فونت
عراق میں امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے کا سلسلہ جاری ہے-
عراق


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کے مطابق مغربی موصل کے شفاء محلے میں ایک تعزیتی پروگرام پر داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے ہوائی حملے میں آٹھ عراقی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں -

عراق کے ایک فوجی عہدیدار احمد الجبوری نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد اس حملے میں مارے گئے ہیں وہ عراق کے ایک ممبر پارلیمنٹ فارس السنجری کے رشتہ دار کی موت کی تعزیت پیش کرنے کے لئے آئے ہوئے تھے- امریکہ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ غلطی سے انجام پایا ہے-

ایک اور رپورٹ کے مطابق داعش کے ایک گروہ کے عناصر جو موصل کے مغربی ساحلی علاقے سے فرار کر رہے تھے ، عراقی فوج کے حملوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے -

شفق نیوز ویب سائٹ نے نینوا آپریشن کے کمانڈرعبدالامیر یاراللہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج کے ایک دستے نے موصل کے الرشیدیہ علاقے سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے داعش کے عناصر کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے -

دوسری جانب بغداد آپریشن کے کمانڈر سعد معن نے کہا ہے کہ الدورہ کے علاقے میں بم نصب شدہ ایک کار میں اس وقت دھماکا ہوگیا جب بم ڈسپوزل عملہ بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا - اس واقعے میں بم ڈسپوزل عملے کے دو ماہرین جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے-

جنوبی بغداد کے ابو دشیر علاقے میں بھی  ہونے والے کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬