23 January 2017 - 12:16
News ID: 425861
فونت
ایران اور روس نے ایک بار پھر شام کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
آستانہ  مذاکرات

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحران شام کے سیاسی حل کے بارے میں ایران اور روس کے درمیان آستانہ میں دوسرے دور کے مذاکرات ہوئے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز ایران اور روس کے نمائندہ وفود کے درمیان دو بارمذاکرات ہوئے۔

ایرانی وفد کی قیادت ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری جبکہ روسی وفد کی قیادت شام کے امور میں روسی صدر کے خصوی نمائندے الیگزنڈر لاورنتیف کر رہے ہیں۔

فریقین کے درمیان مذاکرات میں ترکی کا مذاکراتی وفد بھی شامل رہا۔ان مذاکرات میں شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

مذاکرت میں طے پایا ہے کہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کی دستاویزات کے بارے میں پیر کے روز بھی مذاکرات ہوں گے۔

یہ مذاکرات ایسی حالت میں ہو رہے ہیں کہ بحران شام کے سیاسی حل کے حصول کی غرض سے شام میں فائربندی کا عمل جاری ہے تاہم فائر بندی کے اس عمل میں دہشت گرد گروہ شامل نہیں ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬