04 March 2017 - 19:06
News ID: 426669
فونت
روسی وزیر خارجہ:
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا ہے کہ ان کا ملک شامی صدر کے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔
سرگئی لاوروف


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ سرگئی لاؤرف نے کہا کہ، صدر بشار اسد کی حکومت گرانے کی کوشش کرنے والے گروہوں کے ساتھ ساز باز کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ روس، ایسے گروہوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گا، جو شامی عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے بجائے، اس ملک کی قانونی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شام میں بحران دوہزار گیارہ سے جاری ہے جب سعودی عرب، امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے شامی عوام اورحکومت پر جنگ مسلط کی -  اس بحران کا مقصد صدر بشاراسد کی قانونی حکومت کو گرانا تھا لیکن دہشت گرد اوران کے حامی اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬