13 March 2017 - 22:35
News ID: 426863
فونت
صدر بشار اسد:
شام کے صدر بشار اسد نے مغربی ممالک کو دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی قرار دیا ہے۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق میں یورپی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بشار اسد نے کہا کہ مغربی ممالک نے تاحال شام میں سیاسی عمل کی حمایت کے بجائے دہشت گردوں کی پشت پناہی کی ہے۔شام میں ایران کے کردار کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر اسد نے کہا کہ ایران دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں شام کی مدد اور علاقائی و عالمی فورموں پر دمشق کی حمایت کر رہا ہے۔

شام کے صدر نے واضح کیا کہ دنیا کی کوئی بھی حکومت یہ نہیں کہتی کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ مذکرات کرے گی لیکن دمشق حکومت کھل کر کہتی ہے کہ خون خرابہ روکنے کے لیے دہشت گردوں سے بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ شام میں اعتدال پسند مسلح گروہوں کا کوئی وجود نہیں ہے بلکہ تمام مسلح گروہ انتہا پسند ہیں اور یورپی ممالک بدستور دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬