15 March 2017 - 12:10
News ID: 426888
فونت
عراقی افواج نے موصل میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نینوا ریلوے اسٹیشن، سیمنٹ کا کارخانہ اور مغربی موصل کے کئی دیگر علاقوں کو آزاد کرا لیا-
موصل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی فیڈرل پولیس کے سربراہ رائد جودت نے کہا ہے کہ عراق کی فیڈرل پولیس نے منگل کی صبح نینوا ریلوے اسٹیشن کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا اور موصل کے مغربی علاقے باب الطوب کی جانب اس کی پیشقدمی جاری ہے- عراقی افواج نے موصل کے جنوب مشرقی علاقے باب الطوب میں سیمنٹ کا کارخانہ بھی آزاد کرا لیا-

اطلاعات ہیں کہ عراقی افواج نے موصل شہر کے مغربی علاقے میں تیل کے علاقوں اور موصل جدید کو بھی داعش کے وجود سے پاک کر دیا- اس درمیان عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ عکیدات کے علاقے میں عراقی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے- عراقی افواج  اب تک مغربی موصل کے چالیس فیصد علاقوں کو آزاد کرا چکی ہیں-

بعض خبروں میں بتایا گیا ہے کہ داعش نے موصل کے ساحل ایمن کی جانب عراقی افواج کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے زہریلی گیس کا استعمال کیا ہے- داعش کے اس حملے کی ایک ویڈیو دکھائی گئی ہے جس میں داعش کے زہریلی گیس کے گولے داغے جانے کے بعد وہاں موجود عراقی فوجی اور میڈیا کے نمائندے متاثر ہوئے ہیں-

اس سے پہلے روسی وزارت دفاع کے ترجمان، اس بات پر حیرت کا اظہار کر چکے ہیں کہ کیمیائی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کی تنظیم، عراق میں داعش کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر کیوں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے؟۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬