27 April 2017 - 13:49
News ID: 427754
فونت
خواجہ محمد آصف :
پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنا ہوگا ورنہ خطے کا امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
خواجہ محمد آصف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ماسکو میں عالمی سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنا ہوگا ورنہ خطے کا امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

ماسکو میں انٹرنیشنل سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امن کے لیے پاکستان کی دیانت دارانہ کوششوں کا ہندوستان نے مثبت جواب نہیں دیا۔

پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان شام پر امریکی حملے کو غیرملکی مداخلت سمجھتا ہے، شامیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ حکومت انہیں کرنی ہے اور یہ ان کا بنیادی حق ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شام میں مصالحت کیلئے آستانہ مذاکرات میں روسی کردار کو سراہتا ہے، پاکستان اس مقصد تک پہنچنے کے لئے روس کے اقدامات کی حمایت کرے گا جبکہ روس کو افغانستان میں استحکام لانے کے عمل کی قیادت کرنا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬