02 May 2017 - 12:38
News ID: 427867
فونت
ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی پیشکش پر پاکستان اور ہندوستان نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیر میں حالات کشیدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرعالمی سطح پر تشویش ہے اورعالمی برادری نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ جبکہ ہندوستان نے اس کی مخالفت کی ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے مسئلہ کشمیر کو پاکستان کے ساتھ کئی فریقوں کے تعاون سے حل کرنے کی ترکی کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدررجب طیب اردوغان  نے دورہ ہندوستان کے موقع پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬