04 May 2017 - 12:26
News ID: 427894
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : پاکستان کو بے شمار اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : پاکستان کو بے شمار اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ان حالات میں حکمرانوں اور سیاستدانوں برد باری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں ، حکومت صحافیوں کے تحفظ کےلئے اقدامات اٹھائے، مقبوضہ کشمیر میں جہاں عوام پر ظلم و تشدد کا بازار گرم ہے وہیں اب صحافیوں کی پیشہ وارانہ پابندیوں کے بعد سوشل میڈیا پر بھی پابندیاں عائد کردی گئیں جو تشویشناک ، معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے تاکید کی : افسوس قومی سلامتی جیسے امور بھی سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسے امور پر سیاسی پوائنٹ اسکورننگ سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا : سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ نان ایشوز کی بجائے اُن مسائل کو اجاگر کریں جو براہ راست عوام سے متعلق ہیں، عوام کا سب سے بڑا مسئلہ امن وامان، صحت کی سہولیات کا فقدان ، مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ ہے، افسوس اس جانب نہ تو حکمران وعدوں کے باوجود توجہ دے رہے ہیں نہ ہی سیاستدانوں کی ترجیحات میں یہ مسائل شامل ہیں جوکہ افسوسناک ہے۔

عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صحافی کسی بھی معاشرے کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ، جمہوری معاشروں کی مضبوطی آزادی اظہار سے منسلک ہوتی ہے ، پاکستان میں اس وقت صحافیوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ، حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے۔

اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر لگنے والی پابندیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : مقبوضہ کشمیر میں کئی دہائیوں سے عوام پر ظلم و تشدد کا بازار گرم ہے، پہلے صحافیوں کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کی گئیں لیکن اب سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگادی گئی ہے جوکہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬