جنرل سید مسعود جزائری:
سلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اعلی ترجمان میجر جنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ امریکہ اپنےعزائم میں کامیاب نہیں ہو گا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اعلی ترجمان میجر جنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس اور دیگر اداروں کی جانب سے ایران کی فوجی، مادی اور معنوی طاقت کے بارے میں جو اطلاعات پیش کی جاتی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کی طاقت کی گہرائی کے بارے میں امریکہ کی اطلاعات بہت ہی محدود ہیں۔
جنرل جزائری نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت کو دیکھ کر دشمن حیران اور پریشان ہے لیکن ابھی بھی دشمن کے سامنے ایران کی اصلی طاقت نمایاں نہیں ہے اور نہ ہی وہ ایران کی اصلی طاقت کی گہرائی تک پہنچ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنی دس گنا طاقت بھی استعمال کرکے خطے میں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے