15 May 2017 - 12:32
News ID: 428067
فونت
پاکستان میں سیکورٹی فورسز اور تکفیری دہشتگردوں کے مابین ہونے والی فائرنگ میں چار تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
وہابی دہشت گرد تنظیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سی ٹی ڈی نے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرخانیوال میں کیکری اسٹاپ کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں کاالعدم جماعت الاحرار اور کاالعدم لشکر جھنگوی کے چار دہشت گرد ہلاک جب کہ تین دہشتگرد فرار ہو گئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت عثمان بسرا اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دیگر دو کی لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دس کلو بارود، دو ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا جب کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬