
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدارتی الیکشن کے امیدوار محمد باقر قالیباف نے اپنے جاری کر دہ بیان میں اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی ساری کوشش و توانائی صدارتی امیدوار حجت الاسلام و المسلمین ابراہیم رئیسی کو کامیاب بنانے میں صرف کر دیں ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انقلابی محاذ میں اتحاد پیدا کرنے کے لئے اہم اور تقدیر ساز فیصلہ کرنے کی ضرورت تھی اس لئے اس عظیم خواہش اور امنگ کی تکمیل کے لئے وہ پورے ایران میں اپنے حامیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ابراہیم رئیسی کو الیکشن میں کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں ۔
ایک اور صدارتی امیدوار مصطفی ہاشمی طبا نے بھی پیر کو ایک بیان جاری کر کے حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی تعمیری پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے دائرہ کار میں انھوں نے اپنا ووٹ حسن روحانی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰